پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع

پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ اس سے موسم خوشگوار بھی ہو گیا۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی، رستم، بٹ خیلہ اور نوشہرہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ضلع صوابی ، رستم اور گردونواح میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے موسم خوشگوار جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ اور اس کے گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
ضلع بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ ضلع مالاکنڈ کی دیگر تحصیلوں درگئی، سخاکوٹ اورتھانہ بائزئی میں بھی بادل جم کر برسنے لگے۔
ادھر ضلع نوشہرہ کی تحصیل جھانگیرہ میں طوفانی بارش رنگ دکھانے لگی۔ بارش کے بعد نالیاں ابل پڑیں اور سارا گندا پانی سڑکوں پر تیرنے لگا۔
بارش کے ساتھ ہی سب سے پہلے بجلی کی سہولت چھن جاتی ہے، یہی اب کی بار بھی ہوا، بارش ہوتے ہی اکثر اضلاع مِیں بجلی غائب اور سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔
یاد رہے کہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس