فجرکےوقت سورۂ یس پڑھنے کی فضلیت

سوال
سورۃ یٰس فجر کی نماز کے بعد پڑھنا کیا سنت ہے اور اگر پڑھے تو کیا حکم ہے ؟
جواب
فجر کےبعدسورۂ یٰسٓ پڑھناسنت نہیں ہے،البتہ احادیثِ مبارکہ میں فجرکےوقت یٰسٓ شریف پڑھنےکی ترغیب آئی ہے،سنن دارمی کی روایت ہےکہ جوبندہ فجرکےوقت سورۂ یٰسٓ پڑھےگاتواللہ تعالی اس کی حاجتیں پوری فرمائےگا،لہٰذاسورۂ یٰسٓ پڑھنابڑی سعادت اورخوش قسمتی ہے،فجرکےوقت یٰسٓ شریف پڑھنے کا معمول بنانا چاہیے۔
معارف الحدیث میں ہے:
"عن عطاء بن أبي ررباح قال: بلغني أن رسول الله صلي الله عليه وسلم قال : "من قرأيٰسٓ في صدرالنهارقضيت حوائجه”رواه الدارمي مرسلا.”
عطاءبن ابی رباح تابعی سے روایت ہےانہوں نےکہاکہ مجھےیہ بات پہونچی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جوبندہ دن کےابتدائی حصےمیں یعنی علی الصباح سورۂ یٰسٓ پڑھےگااللہ تعالی اس کی حاجتیں پوری فرمائےگا۔
ـ(کتاب الاذکاروالدعوات جلد5،صفحہ 96،العزیزاکیڈمی)
فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144511102569
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  نئےاسلامی سال کی دعا