خیبر پختونخوا 580افراد شہید

دہشت گردی واقعات:خیبر پختونخوا میں گزشتہ برس 580افراد شہید

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں ۔
وزارت داخلہ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ برس کے دوران دہشت گردی کے 558واقعات میں 580افراد شہید اور1447زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2023کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 930افراد جاں بحق اور 1992سویلین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے۔
اعدادوشمار میں بتایاگیا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ برس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 402 اہلکار شہید اور 1054زخمی جبکہ 178 شہری شہید اور 393 زخمی ہوئے۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 2023کے دوران دہشت گردی کے 626واقعات میں 315 افراد شہید اور 477 زخمی ہوئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 148اہلکار شہید اور 198زخمی ہوئے جبکہ167شہری شہید اور279زخمی ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق سندھ میں گزشتہ برس دہشت گردی کے 19واقعات کے دوروان 14افراد شہید اور 31زخمی ہوئے۔
اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کے8اہلکار شہید اور 26زخمی ہوئے جبکہ ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 2023 کے دوران دہشت گردی کے اٹھ واقعات میں 12 افراد شہید اور11زخمی ہوئے۔
پنجاب میں گزشتہ برس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 11 اہلکار شہید اور نو زخمی ہوئے جبکہ اس مدت کے دوران ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 2023 کے دوران اسلام آباد میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ برس دہشت گردی کے تین واقعات میں 9افراد شہید اور 26 زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال آئے روز بگڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 125سے زائد افراد جاں بحق