گرڈ سٹیشن پردھاوا

ایم پی اے فضل الٰہی کا مظاہرین کے ہمراہ گرڈ سٹیشن پردھاوا،بجلی بحال کردی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا بول دیا ،رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر زبردستی بجلی بحال کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی سینکڑوں مشتعل مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہو گئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز سے زبردستی بجلی کی سپلائی بحال کردی ۔
ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو سٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈرز چالو کرائے۔
فضل الٰہی کی جانب سے زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی1، یکةہتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
ایم پی اے فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں ۔
پیسکو کی سے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ