پی ٹی آئی مخالفت

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ملکی صورتحال پر تفصیلی غور و خو ض کے بعد عدلیہ سے متعلقہ بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کے پی ٹی آئی ارکان کو عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے ۔
ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی و تحریری طورپرپارٹی پالیسی سے آگاہ کردیاگیا ہے اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سیم تعلق ارکان کواعتمادمیں لیاگیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہرخان نے بطور چیئرمین ممبران کوپارٹی فیصلے کے مطابق احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری