این آر او مانگ

پی ٹی آئی والے این آر او مانگ رہے ہیں، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن 9مئی کا حساب مکمل ہونے تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ محمود اچکزئی سے سوال کروں گا، کیا وہ فوج کے ساتھ یہ مذاکرات کریں گے؟ کیونکہ بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہیے، پوچھتا ہوں اس پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا کیا موقف ہے؟
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جن کو یہ آوازیں مار رہے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے ہیں، تو کرلیں، کہتے ہیں ہمارا اتحاد ہے، اس کے سربراہ محمود اچکزئی ہیں، وہ مذاکرات کریں گے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ محمود اچکزئی کو میری بات غلط لگے تو مجھے ٹوک دیں، میں اپنی بات واپس لے لوں گا، سمجھنا ہوگا یہ نیا نظام ہے، نئی قیادت ہے، ان کو بھنگ کی طرح نشے کا ٹھرک لگا ہے، انہیں بار بار وہی یاد آرہا ہے، مذاکرات کرنے ہیں تو کرلیں ورنہ منت کا کوئی اور طریقہ دریافت کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے گھرمیں فیصلہ کرلیں کہ مذاکرات کرنے کس سے ہیں، جن سے مذاکرات کرنے ہیں، ان سے بھی کرلیں، ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم