79cda86d 372d 4753 96f8 3500c0e35a7b

کوہاٹ روڈ پر بیمار، کمزور اور لاغر جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف کارروائی

پشاور: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا  کی کوہاٹ روڈ پر بیمار ، کمزور اور لاغر جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف کارروائی، کارروائی  کے دوران  تین قصائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار  کر لیا گیا،ان قصائیوں کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ جمع کرا دیا گیا،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

محکمہ خوراک کو خفیہ اطلاع ملنے  پر کارروائی کی گئی، ڈائریکٹر خوراک کے مطابق غیر معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی، محمد زبیر کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان