ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں فارمیسی

ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں فارمیسی شاپس کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سستے ادویات کی فراہمی اور مریضوں کی سہولت کیلئے ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں فارمیسی شاپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتالوںمیں سستے نرخوں پر ادویات کی فراہمی کیلئے فارمیسی سٹورز کے قیام سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے رواں برس اپریل میں یہ منصوبہ تجویز کیا گیا ہے اور اس کو عید الفطر کے بعد ہسپتالوں میں شروع کرنے کا ہدف مقرر تھا۔
یاد رہے کہ محکمہ صحت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں مریضوں کو کم نرخ پر ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں کئی مرتبہ فارمیسی سٹور کھولنے کا منصوبہ شروع کیاگیا لیکن کچھ عرصہ کے بعد یہ منصوبہ بند کر دیاجاتا ہے ۔
اس وقت کئی تدریسی ہسپتالوں میں سستی ادویات کی فراہمی کے نام پر فارمیسی سٹوزرقائم کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اپریل میں صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل سطح کے ہسپتالوں میںفارمیسی شاپس کھولنے کا حکم جاری کیا گیاتھا۔
اس مقصد کیلئے عید الفطر کے بعد سٹور کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے گذشتہ روز اس منصوبہ کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں فارمیسی شاپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس حوالے سے وزیراعلیؑ نے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسرائیلی بڑھتی بربریت اور حزب اللہ سرہراہ کی شہادت پر قراردادیں جمع