محسن نقوی کی ترجیحات تحریک انصاف

محسن نقوی کی ترجیحات تحریک انصاف کارکنان کی پکڑدھکڑ ہے، کرکٹ نہیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز مِیں وائٹ واش شکست کے حوالے سے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ترجیحات تحریک انصاف کارکنان کی پکڑدھکڑ ہے، کرکٹ کی فلاح نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنے ہی ملک میں وائٹ واش شرمناک ہے، جعلی حکومت کو شوبازیوں اور پی تی آئی کارکنان کی گرفتاریوں سے فرصت ملے تو قومی کرکٹ پر بھی توجہ دے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق فارم 47 کی جعلی حکومت نے کرکٹ کو بھی سیاست کی نذر کر دیا، آج ہماری ٹیم کی یہ پوزیشن ہے کہ اسے ہوم گراونڈ پر بنگلادیش نے ہرا دیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جعلی فارم 47 حکومت میں شرمندگی کے ریکارڈ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بنگلادیش سے ہوم گراونڈ پر وائٹ واش شکست سے ثابت ہوتا ہے کہ محسن نقوی اور جعلی حکومت کی ترجیحات کرکٹ کی بہتری ہے ہی نہیں، ان کی نظریں صرف پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر لگی ہوئی ہے۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ وڑلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد محسن نقوی نے ٹیم کی سرجری کا شوشہ چھوڑا تھا، ان کے بیان پر اسی دن میں نے کہا تھا کہ سرجری فارم 47 حکومت کی ہونی چاہئے، پی سی بی یا ٹیم کی نہیں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کے انعام میں محسن نقوی کو بورڈ چئرمین شپ ملی، ان کی لاعلمی اور ناسمجھی کی ہی بدولت جعلی حکومت نے کرکٹ شائقین کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنے ہی بل و محنت پر ریکارڈ بنایا، ان کی جیت پر شہباز شریف کی شوبازیاں اور راج کماری کی ڈرامہ بازیاں قابل دید تھیں، اب قومی کرکٹ ٹیم کی ہوم گراونڈ پر شکست کے بعد انہیں سانپ سونگھ گیا۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز مِیں وائٹ واش شکست کے حوالے سے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ترجیحات تحریک انصاف کارکنان کی پکڑدھکڑ ہے، کرکٹ کی فلاح نہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی