علی وزیر کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 25ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایم این اے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے علی وزیر کو 25 ہزار کے مچلکوں کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید