بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ختم

وزیراعلیٰ کے ساتھ مذاکرات کامیاب،بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ختم

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج ختم کردیا ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد مئیر پشاور کی قیادت میں وفد واپس روانہ ہو گیا ۔
مذاکرات میں ویلج و نیبرہڈ کونسلز کے چیئرمین کے اختیارات واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
مذاکراتی کمیٹی کے مطابق 15ستمبر تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔
کمیٹی نے بتایا کہ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ایم پی ایز کے فنڈ کے مطابق 50فیصد فنڈ این سی اور وی سی چیئرمین کو جاری کیے جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحصیل میئر اور چیئرمین کے اختیارات بھی واپس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
بلدیاتی نمائندوں کی مذاکراتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کے اعلان کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی