فضل الرحمان کا خط

فضل الرحمان کا سودی نظام سے متعلق اپیلیں جلد نمٹانے کیلئے چیف جسٹس کو خط

ویب ڈیسک:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سودی نظام سے متعلق اپیلوں کو جلد نمٹانے کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ۔
جے یو آئی ذرائع کے مطابق خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے ۔
مولانا فضل رحمان نے چیف جسٹس کو خط میں کہا ہے کہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے، ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ ظاہر کردیا