ربیع الاول کا چاند

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیۖ 17ستمبر کو ہوگی

ویب ڈیسک: ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم ربیع الاول 6ستمبر جبکہ بارہ ربیع الاول 17ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ربیع الاول 1446ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لئے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الاول 6 ستمبر جبکہ بارہ ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  دیرلوئر میں ٹریفک حادثہ کے دوران 8 افراد زخمی