کرکٹر محمد حارث شادی

قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرکٹر نے اپنے نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے کچھ تصویریں بھی شیئر کیں۔
نکاح کی تقریب پشاور میں منعقد کی گئی جس میں کرکٹر نے سفید کرتہ پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا بتاتے ہوئے کرکٹر نے خوشی کا اظہار کیا اور پوسٹ کے کیپشن میں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے محمد حارث کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی انہیں مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے،بیرسٹر سیف