بانی چیئرمین تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد کرتے ہوئے انہیں عملی سیاست کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

تحریک انصاف پارٹی سٹرکچر تبدیل، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف پارٹی سٹرکچر میں تبدیلی کرتے ہوئے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور الگ الگ کر دیے، اس موقع پر بانی چیئرمین تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد کرتے ہوئے انہیں عملی سیاست کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔
تحریک انصاف پارٹی سٹرکچر میں تبدیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے اہم فیصلے کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور الگ الگ کر کے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے۔
اس نئے سٹرکچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔
ان نئے فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ پارٹی ترجمان رؤف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن نہ صرف حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء کر سکیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انتخابی معاملات پر بھی نظریں جمائے ہونگے۔
بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ کل 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا