unnamed 1 6

پولیس کا انقلاب کی حدود میں خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی

پشاور: پولیس مخبر کے قتل میں ملوث منشیات فروش عمران ولد گلاب خان پولیس مقابلے کے دوران ہلاک۔ ملزم عمران نے کچھ عرصہ قبل گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔ ملزم کی فائرنگ سے پولیس مخبر محمد رفیق ولد عبد الرشید لگ کر جاں بحق ہوا تھا۔ ملزم واردات کے بعد روپوش ہوا تھا۔ ملزم مشہور آئس ڈیلر تھا جو پولیس مخبر کو قتل کرنے کے بعد انقلاب کی حدود میں گزشتہ چند روز سے پھر سرگرم ہوا۔ انفارمیشن بیسڈ کارروائی کے دوران ملزم عمران کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزم نے پولیس پارٹی پر حسب سابق فائرنگ شروع کی۔ پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ سے ملزم لگ کر ہلاک ہوا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد لوڈڈ پستول، دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور آئس برآمد۔ ہلاک ملزم کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا