طوفان یاگی سے تباہی

میانمار میں طوفان یاگی سے تباہی ،66افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

ویب ڈیسک: طاقتور ترین سمندری طوفان یاگی سے میانمار میں بھی تباہی مچ گئی ، 66افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر ہو گئے۔
طوفان کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 66 افراد ہلاک ، 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد نے نقل مکانی کی۔
دوسری جانب میانمار کے مقامی حکام نے عوام کو ریلیف دینے اور انہیں ریسکیو کرنے کیلئے دیگر ممالک سے رابطے شروع کردیئے ۔
میانمار کے آرمی چیف سینئر جنرل مین آنگ نے بدترین سیلاب کے بعد دوسرے ممالک سے امداد کی اپیل کردی۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان یاگی رواں ہفتے کے آغاز میں ویتنام سے ٹکرایا تھا جس سے 230 افراد جبکہ اس سے قبل چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم