عدلیہ کی آزادی داؤ پر

جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے وقتی فائدے کیلئے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن و اتحادیوں کو ورغلانے کے لئے ترامیم کے مختلف مسودے تیار کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم کا مسودہ نہ دکھانے سے ظاہر ہے پوری دال ہی کالی ہے، جعلی حکومت اپوزیشن کو کیا اپنے اتحادیوں کو بھی مسودہ نہیں دکھا رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترامیم کو ٹھکانے لگانے میں وکلا برادری پی ٹی آئی کا ساتھ دے، مجوزہ ترامیم کے خلاف سیاستدانوں سے زیادہ ان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی میں وکلا برادری نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
بیرسٹر سیف کے مطابق وکلا برادری نے ہمیشہ عدلیہ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا، نالائقی اور نا اہلی کے اس شاندار مظاہرے پر جعلی حکومت خود ہی مستعفی ہوجائے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت