فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔
ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔
سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمن ظہرانے میں شرکت کے لیے خصوصی طورپر بنی گالہ میں واقع اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رف حسن نے بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔
اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ آئینی ترامیم کے لئے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمن سے ملاقات کی تھی۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر کافی متحرک رہے جبکہ عارف علوی بھی مولانا سے ملے تھے۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت