احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل

اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک: سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانیوالے طالب علم احمد نواز کو کنگ چارلس برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا۔
سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو کنگ چارلس کی طرف سے برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا۔
احمد نواز نے اس حوالے سے بتایا کہ مجھے کنگ چارلس کی جانب سے برٹش امپائر میڈل دیا گیا ہے، یہ میڈل اے پی ایس شہدا کے خاندان، سروائیورز اور ہم وطنوں کے لیے باعث فخر ہے۔
احمد نواز نے کہا کہ یہ ایوارڈ پچھلے 5 سالوں میں دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے کیمپینز چلانے کے نتیجے میں ملا، یہ ایوارڈ ان دہشتگردوں کی شکست کا بیان ہے جنہوں نے اے پی ایس واقعہ میں تعلیم پر حملہ کیا۔
احمد نواز کے والد محمد نواز نے اس حوالے سے کہا کہ میری ترجیح یہی رہی کہ اگر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں پر کریں۔
میں نے اپنے بچوں پہ سرمایہ کاری کی جو احمد نواز کی شکل میں آج میرے اور قوم کے لیے باعث عزت ہے۔
محمد نواز نے مزید کہا تمام والدین کو پیغام ہے کہ وہ کاروبار بڑھانے کی بجائے اپنے بچوں پر سرمایہ کاری کریں، آپ کے بچے کل کو معاشرے میں تبدیلی لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت