2خواتین سمیت3افراد جاں بحق

چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ میں قتل اور خودکشی کے مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شبقدر کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ظہیر اللہ نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
دوسرے واقعے کے مطابق تھانہ سرو کلے میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا ۔
دریں اثناء تھانہ سرو میں جواں سالہ لڑکی نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
خودکشی کرنے والی لڑکی کی شناخت دختر رنگین کے نام سے ہوئی ہے ۔
متعلقہ پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  سوات میں ٹرک اور وین کا خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق