آئینی ترامیم کامسودہ مسترد

مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کا مسودہ مکمل طورپر مسترد کردیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟۔
سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ مطالعہ کرنے کے بعد وہ مسودہ کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں تھا یہ قوم سے بڑی خیانت ہوتی اگر اس کا ساتھ دیتے۔
انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ انہوں نے میرے بہت کھانے کھائے ہیں کھانا کھانے آئے تھے کھا کر جارہے ہیں۔
دریں اثنا مولانا فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ گفتگو پر جواب دینے سے گریز کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رئوف حسن بھی ظہرانے میں شریک تھے۔
واضح رہے اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا