ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے

190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے۔
عدالت نے بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے