لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر

عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔
،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمر سلطان واپس آ گئے ہیں، انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ شہری واپس آ گیا ہے، اب آپ کیا چاہتے ہیں ؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں ، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب