ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے

ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے جمع ہو گئِے۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔
صوبہ بھر کے ینگ ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ پبلک سروس کمیشن جابز کی تشہیر جبکہ ٹی ایم اوز اور ایچ اوز کی تنخواہوں میں اضافہ جبکہ ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
ینگ ڈاکٹرز نے اس موقع پر مزید کہا کہ تمام ڈاکٹروں کی پروموشن کا مسئلہ فوری حل کرنے سمیت میڈیکل کالجز کی فیس میں 300 فیصد اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی فوراً حل کی جائے، دور دراز کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے، تاکہ مسائل میں کمی لائی جا سکے۔
ینگ ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو جاب سیکورٹی دی جائے، ہسپتالوں میں جاری کرپشن کی تحقیقات اور اس کا آڈٹ کیا جائے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے جمع ہو گئِے۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر