اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی

لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ

ویب ڈیسک: لبنان میں پے در پے دو وارداتوں کے دوران ہونے والے دھماکوں سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، اس پر ایران اور ترکیہ سمیت مصر کی جانب سے مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لبنان میں ہونے والے دھماکوں پر اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پیجر دھماکے امریکا اور اسرائیل کی مجرمانہ ذہنیت کے عکاس ہیں، ان دھماکوں سے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے۔
ایرانی صدر نے اسرائیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اور مغربی ملک اسرائیلی جرائم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ترک صدر طیب رجب ایردوان نے بھی لبنان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی، پیجر دھماکوں کے بعد لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
مصری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکے لبنان کی خودمختاری کے خلاف سمجھتے ہیں۔
پیجر و واکی ٹاکی دھماکوں میں لبنان کے شہریوں کی شہادت پر یورپی یونین کی جانب سے بھی افسوس کا اظہارکیا گیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ نے لبنان میں پیجر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا۔
ان دھماکوں کے بعد سفاک اسرائیل کے وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے آغاز کا عندیہ دیدیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے شمال میں لبنان واقع ہے اور اسرائیل کے تین صف اول کے رہنماؤں کی جانب سے یہ بیانات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ اسرائیل اب لبنان میں بھی باضابطہ طور پر جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ لبنان میں پے در پے دو وارداتوں کے دوران ہونے والے دھماکوں سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، اس پر ایران اور ترکیہ سمیت مصر کی جانب سے مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لبنان میں ہونے والے دھماکوں پر اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف