لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی

لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

ویب ڈیسک: لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، اس جلسے کو کامیاب اور تاریخی جلسہ بنانا ہے، وزیراعلیِٰ خیبرپختونخوا نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ہزارہ ریجن ، مالاکنڈ ریجن اور ساوتھ ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور دیگرقائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ رہجن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز اور دیگر پارٹی قائدین نے ملاقات کی۔ اس دوران ملاقات میں 21 ستمبر کو ہونے والے لاہور جلسے کو کامیاب بنانے سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 21 ستمبر کا جلسہ عمران خان کی کال پر ہونے جا رہا ہے، یہ جلسہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہو رہا ہے ، اس لئے جلسے کو کامیاب اور تاریخی جلسہ بنانا ہے۔ جلسے میں صوبہ بھر سے پارٹی کارکنان اور عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنانی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جلسے میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں اور پارٹی قائدین کی جانب سے بھی 21 ستمبر کے جلسے کو تاریخی جلسہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ادھر وزیراعلی خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ریجن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز اور دیگر پارٹی قائدین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں 21 ستمبر لاہور جلسے کو کامیاب بنانے سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لاہور جلسے کے حوالے مختلف تیاریوں کے ٹاسک حوالے کیئے گئے۔
ملاقات میں مالاکنڈ ریجن کے منتخب عوامی نمائندوں اور پارٹی قائدین کی جانب سے 21 ستمبر کے جلسے کو ایک تاریخی جلسہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ریجن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز اور دیگر پارٹی قائدین نے بھی لاہور جلسے کے حوالے سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت کی۔
ملاقات میں 21 ستمبر لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف معاملات اور تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی.
یاد رہے کہ لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، اس جلسے کو کامیاب اور تاریخی جلسہ بنانا ہے،

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک