پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک: پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند نے حریف برازیلین فائٹر برونو ایسیس کو شکست دے دی۔
دونوں حریفوں کے درمیان مقابلہ کراٹے کمبیٹ انٹیرم ٹائٹل لائٹ ویٹ بیلٹ کیلئے تھا۔
پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند ابھی تک کراٹے کمبیٹ لیگ میں ناقابل شکست ہیں، شاہ زیب رند انے اس سے قبل 5 مقابلے کیے اورتمام مقابلوں میں فاتح رہے۔
اس موقع پر قومی فائٹر شاہ زیب رند نے کہا کہ میرا حتمی مقصد عالمی چمپئن بننا ہے، یا کم از کم اسے حاصل کرنے کے دہانے پر پہنچنا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کراٹے کمبیٹ میں فائٹ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا شاہ زیب رند بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ زیب رند نے اس سے قبل امریکہ میں دنیا کی پریمیئر فل کانٹیکٹ سٹرائیکنگ لیگ کراٹے کمبیٹ بھی جیتی، وہ 6 بار قومی چمپئن بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل