پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں

لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی

ویب ڈیسک: لبنان میں دو روز میں ہونے والے پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی مجموعی تعداد 37 تک جا پہنچی ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز واکی ٹاکی دھماکوں میں شہید ہونے والوںکی تعداد25ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل منگل کے روز پیجر ڈیوائس سے دھماکوں کے نتیجے میں12لوگ شہید ہو گئے تھے۔
ان دھماکوں میں مجموعی طور پر 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لبنان میں موجود ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے 90 سے زائد افراد کو علاج کے لئے تہران منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف لبنان میں مزید الیکٹرانک آلات کے پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر ایک خوف کا سماں ہے جس میں کمی لانے کے لئے حکام کی جانب سے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
فوجی یونٹس مختلف علاقوں میں مشکوک پیجرز اور مواصلاتی آلات کو تباہ کر رہے ہیں اور اس مقصد کےلئے کنٹرولڈ دھماکے کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی۔ لبنان میں موجود ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے 90 سے زائد افراد کو علاج کے لئے تہران منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک