لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل

لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال دحرلے سے جاری

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا ہے۔
جلسے کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی اے اور پی ایم ایس کی گاڑیاں اور دیگر سامان بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
صوابی پہنچائی گئی ریسکیو کی گاڑیوں میں ایمبولینسیں، فائر بریگیڈ کی سنارکلز بھی شامل ہیں جبکہ ان گاڑیوں کے ساتھ عملہ بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد کرینیں بھی صوابی پہنچائی گئی ہیں تاکہ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ ہٹائی جا سکے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ رکاوٹوں کو ہٹانےکیلئے ہیوی مشینری استعمال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا کے قافلوں کے راستے میں رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پشاور موٹر وے پر 50 ہیوی مشینریز پہنچادی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ کرین، شاول اور دیگرہیوی مشینری سے راستے میں کنٹینرز کو ہٹایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی