مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ

ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بائیزئی لخکر کلی میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے عبداللہ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ہدایت اللہ نامی شخص زخمی ہو گیا۔
دونوں فریقین کے مابین اراضی تنازعہ چلا آ رہا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مخالف فریق سے تین افراد گرفتار کر لیے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ اور زخمی شخص کو طبی امداد و دیگرعلاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے تین افراد گرفتار کر لیے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی