تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے

تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع، عدالت عالیہ میں درخواست دیدی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ الیکشن ایکٹ ترمیم کا نفاذ 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وضاحت کی جائے کہ ترمیمی ایکٹ سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں روکا جا سکتا۔
پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خطوط کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکم دیا جائے کہ الیکشن کمیشن سپیکرز کے خطوط کو نظر انداز کر دے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع، عدالت عالیہ میں درخواست دیدی۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی