پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت

پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر داکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو روکنے میں ناکام رہی، جلسے کی کامیابی عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ہے، پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی قوت کے سامنے پنجاب حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرانا گھبراہٹ نہیں تو کیا ہے؟ پنجاب حکومت خوف کا شکار ہے اسی لئے وقت کا بہانہ بنا رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کا قافلہ لاہور پہنچ چکا ہے، پنجاب حکومت نے جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کئے ہیں، پنجاب حکومت کا خوف جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا بہانہ کہ جلسے کا وقت ختم ہو چکا ہے، ان کی گھبراہٹ کی ہی علامت ہے، عوام کا جوش و خروش پنجاب حکومت کے خوف کی اصل وجہ ہے، جلسہ گاہ کے اردگرد کی سڑکوں کی بندش، پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے قافلے کی لاہور آمد اور حکومت کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ ان کے خلاف ریفرنڈم ہی تو ہے، پنجاب حکومت کے سارے دعوے جھوٹے ہیں، جلسے کی کامیابی عوام کے جوش سے واضح ہے، اگر جلسہ ناکام ہے تو وقت کا بہانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، وقت ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت اپنی کمزوری چھپا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا قافلہ راستے کی بندشوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گیا، قافلے کو روکنا ہی پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، پنجاب حکومت کا خوف ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ جلسہ تاریخی ہے۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ ضرور جائیں گے، اور قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ میں حاضری لگائیں گے، جعلی حکومت علی امین گنڈاپور سے گھبرا گئے، جعلی حکومت اور راج کماری مریم نواز پر خوف طاری ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پورے پنجاب کا عمران خان کے لئے نکلنا جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام کا سمندر عمران خان کی رہائی کی نوید ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر داکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو روکنے میں ناکام رہی، جلسے کی کامیابی عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ہے، پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے