جسٹس منصور ججز کمیٹی اجلاس میں

ترمیمی آرڈیننس پرتحفظات،جسٹس منصورججزکمیٹی اجلاس میں بغیرشرکت چلےگئے

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیرچلے گئے۔
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت ججز کمیٹی کے اجلاس ہوا،جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے شرکت کی
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیرچلے گئے،جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کرے گی، کمیٹی چیف جسٹس، سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل ہو گی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت جسٹس منیب اختر تین رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے تھے اور چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ان کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس کی اونچی اڑان