پشاور: ورسک روڈ شیخ کلی ماتھرہ کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکلز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیاگیا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، ایمرجنسی افسر اویس آفریدی کے سربراہی میں فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 2 گھنٹوں کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے اردگرد کی آبادی کو محفوظ کرلیا گیا۔