499177 2930665 updates

تحصیل گورگٹھری کے ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور: تحصیل گورگٹھری میں رہائشی مکان کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کی بالائی منزل اور گھریلو سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو1122 ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے آگ کو ایک کمرے تک محدود کردیا۔ حبیب اللہ ولد ظفیر گل نامی شہری کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے بالائی منزل کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا آگ سے کمرہ دروازے اور دیگر سامان خاکستر ہو گیا مالک مکان نقصان کا تخمینہ ستر ہزار سے زائد لگایا ہے.ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا اس موقع پر متاثرہ مکان کے قریب گھر میں لگنے والی آگ کو بھی بجھایا گیا واضح رہے کہ حبیب اللہ نامی متاثرہ شخص شہر میں عید الاضحی کے موقع پر اونٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے اونٹ والے حاجی صاحب کے نام سے مشہور ہیں.

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید