نیپال میں شدید بارش اورسیلاب

نیپال میں شدید بارش اورسیلاب ،170سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

ویب ڈیسک: نیپال میں شدید بارش اورسیلاب سے 170سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
دو دن کی شدید بارش کے نتیجے میں نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا دی، اس دوران 170 سے زائد افراد ہلاک جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے بھی متعدد افراد جانیں گنوا بیٹھتے ہیں، ان واقعات کے بعد سکولوں کو تین دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپال میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، ہر سو پانی ہی پانی نظر آتا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ نے حالات مزید بگاڑ دیئے ہیں، اس دوران جہاں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں سیکڑوں لاپتا بھی ہیں۔
سیلابی ریلے کئِی پل اور عمارتیں بہا لے گئے، ان سیلابوں کی نظر ہونے والوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔
نیپالی دارالحکومت کٹھمنڈو کے نزدیک مٹی کے تودے گرنے سے بسوں اور مکانوں میں دب کر ہلاک ہونے والوں کو نکالنے کیلئَے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو کٹھمنڈو کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے دیہی علاقوں میں بیشتر سڑکیں بند ہیں، پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے بہت سے علاقوں میں سڑکوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔
نیپال میں شدید بارش اورسیلاب سے دیہی علاقوں میں ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا جبکہ اس سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
نیپالی پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 60 سے زیادہ لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کاآئی ایم ایف پروگرام کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار