سٹاک ایکسچینج میں مندی

سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان پایا گیا، اس دوران کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے باوجود 81ہزار 122 پوائنٹس کی حد برقرار رہی۔
سٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں شدید مندی کا راج رہا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 81 ہزار 301 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا جس کے ساتھ ہی امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو 14 پیسے سستا ہوتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا، اس دوران امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان