ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت

کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے محکمہ صحت اور ہسپتالوں میں مداخلت پر علامتی ہڑتال کی گئی ہے، تاہم ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبید آفریدی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے ہسپتالوں میں ضروری مشینری اور دیگر سہولیات دینے میں ناکام ہیں، جبکہ سہولیات فراہم کرنے کی بجائے یہ نمائندے ہسپتال اور محکمہ صحت میں بے جا مداخلت کرتے ہیں۔
صدرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی منتخب نمائندوں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں، ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت بند نہ کی گئی تو باقاعدہ احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ