مریم نواز اتنا ظلم کریں

جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹَر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ جعلی راج کماری کے احکامات پر جیل میں بشری بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر ان کی تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سے جگا کر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ راتوں کو جگا کر بالوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے، بشری بی بی کے ذریعے عمران خان کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، تاہم بشری بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں اور خان کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، یہ بزرگ خاتون مریم نواز کی ماں کی جگہ تھی، ان پر بھی ترس نہیں کھایا گیا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ بغض عمران میں جعلی حکومت بوڑھوں اور بچوں کا بھی خیال نہیں کرتی، جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں حادثہ ،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق