صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید

صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ

ویب ڈیسک: اسرائیل پر حملے کےبعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو وارننگ جاری کر دی، انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے مزاحمت محاذ کی جانب سے صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔
اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو ایک بار پھر وارننگ دیدی۔
خامنہ ای نے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ کہیں زیادہ شدید ہوگی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی ہے۔
اس سے قبل سپریم لیڈر کے ایکس آفیشل اکاؤنٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے اور اس پر نصر من اللہ و فتح قريب درج ہے۔
یاد رہے کہ اس ٹوئٹ کو چند منٹ میں سیکڑوں بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دوبارہ کسی بھی مہم جوئی کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے، ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے مزاحمت محاذ کی جانب سے صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں حادثہ ،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق