محکمہ بہبود آبادی بندکرنے کا فیصلہ

رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی بندکرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی بندکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت تجویز کی منظوری لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ذمہ داری وفاقی وزارت صحت کو دی گئی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رائٹ سائزنگ اقدامات میں مختلف اداروں کی بندش اور نج کاری شامل ہے جبکہ مختلف اداروں اور ڈویژنز کو ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ اسی لئے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی بندکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق