60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے

پنجاب میں روزگار ہے تو 60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے میاں نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے60لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔
مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ شاید میاں صاحب کو اندازہ نہیں خیبر پختوخوا کا صحت کارڈ پنجاب میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا شہری پاکستان بھر میں صحت کارڈ پر علاج کرسکتا ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے 60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کہ نے کہا کہ قرض سے اورنج لائن، میٹرو اور موٹر وے لگانا کون سی بڑی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اپنا لگایا ہوا ایک منصوبہ بتا دیں جس کا قرض آپ نے اتارا ہو۔
مشیرخزانہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب!1990کے دور سے نکلیں اب دنیا بدل گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  102ارب ریونیو، موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا