آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں

آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
آرٹیکل 63اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے دلائل مکمل کیے تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل علی ظفر نے نظر ثانی درخواستوں کی مخالفت میں دلائل دیے تھے، بیرسٹر علی ظفر کے بینچ پر اعتراض کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر