جعلی حکومت جو مرضی کرلے

جعلی حکومت جو مرضی کرلے، نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت جو مرضی کرلے، نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، فارم 47 سرکار نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت جو مرضی کرلے علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے، انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کو چھڑوایا، اب کی بار پولیس گردی کی غلطی ہوئی تو ذمہ دار خود ہوں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں، جعلی حکومت جتنی کوشش کر لے، رکاوٹیں کھڑی کر لے لیکن یہ رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو چکا ہے، ان ان کے حواس جواب دے گئے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، فارم 47 سرکار نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر