خیبرپختونخوا پولیس کے اختیارات محدود

خیبرپختونخوا پولیس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں، مسودہ پر کام تیز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں مسودہ پر کام تیز کر دیا گیا ہے جسے جلد پیش کیا جائَے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پولیس کو حاصل اختیارات میں کمی کا عندیہ دے دیا، پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کو سفارشات تیار کر کے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ترامیم کا مسودہ جلد پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ایکٹ 2017 میں پرویز خٹک حکومت میں پاس ہوا تھا، پولیس تبادلوں، جزا و سزا کا اختیار وزیراعلیٰ سے لے کر آئی جی کو منتقل کیا گیا، اس دور میں پاس ہونے والے ایکٹ کے تحت محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو لامحالہ اختیارات حاصل ہیں۔
9 و 10 مئی واقعات کے بعد موجودہ حکومت نے ایک بار پھر پولیس قانون میں ترامیم اور اختیارات واپس لینے پرغور شروع کر دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس سے اختیارات واپس لینے کے حوالے سے ایکٹ میں ترامیم پر مشتمل مسودہ تیار کر کے جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ترامیم حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا پولیس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں مسودہ پر کام تیز کر دیا گیا ہے جسے جلد پیش کیا جائَے گا۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تغیر سے ناواقف محکمہ تعلیم نے سکول ٹائمنگ چینج کر دی