فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ

فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29فلسطینی شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس سلسلےمیں غزہ میں تاہ بمباری سے مزید 29فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔
دریں اثناء بوریج میں فضائی حملے کے دوران 5 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔
دوسری جانب تلکریم میں شہید ہونے والے 18 فلسطینیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 788 ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمرا ن خان سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، فیصل واوڈا