پشاور: گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، انصاف ڈاکٹرز فورم نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو کرونا وائرس اور پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا پیٹرن آف چیف مقرر کر دیاگیا،
انصاف ڈاکٹرز فورم نے گورنر کو کرونا وائرس اور کرونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ عطیہ کرنیکی مہم سے متعلق معلومات فراہم کیں، گورنر خیبر پختونخوا نے کرونا وائرس اور بالخصوص پلازمہ عطیہ کرنے سے متعلق مہم کے آغاز پر انصاف ڈاکٹرز فورم کو خراج تحسین پیش کیا،
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم کی پلازمہ عطیہ کرنیکی مہم کو مکمل سپورٹ کریں گے، انصاف ڈاکٹرز فورم کی کرونا وائرس اور پلازمہ عطیہ کرنیکی مہم کو درپیش مسائل حل کئے جایئں گے، کرونا وبا کیخلاف جدوجہد میں طبی شعبہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، کرونا سے صحت یاب افراد کا پلازمہ کرونا مریضوں کے علاج کیلئے انتہائی مفید ہے، کرونا وبا کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنی مشترکہ زمہ داریاں نبھانی ہیں۔