download 68

پشاور میں 2 نئے تھانوں کا قیام اور 1 نئے سرکل کا اضافہ

پشاور: پشاور میں 2 نئے تھانوں کا قیام اور ایک نئے سرکل کے اضافہ کے ساتھ تھانوں میں نئی حدود کا تعین کرلیا گیا، ضلع پشاور میں عوامی سہولت اور آبادی میں تیزی کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو نئے تھانے شاہ پور اور رحمان بابا کے نام سے قائم کئے گئے ہیں،

تھانہ شاہ پور کی حدود میں یاسین آباد، دلہ زاک، چابیان، فتوعبدالرحیمیہ، بیلہ نیکو خان، بدھنئی، سابئی، حبیب آباد، وڈپگہ، ٹیوب ویل کورونا، نجیو، گلوزئی، محمد زئی، پخہ غلام، دوران پور، مومند آباد، گڑھی غلام رسول، خان بہادر کالونی، منظور آباد، کاکا خیل اور شنواری ٹاون جبکہ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں ہزارخوانی، دیہہ بہادر کلے، اچر کلے، موسم گڑھی، جاوید آباد، گڑھی قمر دین، گڑھی عطا محمد، بلال کالونی، گلشن آباد، گلشن رحمان کالونی، کوہاٹ بس اڈہ، عثمانیہ ٹاون، حیات خان گڑھی، دیر کالونی، پنج پیر، غفور آباد اور دیر کالونی کے علاقے شامل کئے گئے ہیں

اسی طرح ورسک سرکل کے نام سے ایک نیا سرکل بھی قائم کیا گیا یے جس میں کینٹ اور رورل ڈویژن کے دو تھانے تھانہ متھرا اور تھانہ مچنی گیٹ کو شامل کیا گیا ہے، اسی طرح عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 تھانوں کی ازسر نو حد بندی بھی کی گئی ہے جس کے تحت تھانہ مچنی گیٹ سے تبلیغی مرکز، واپڈا ہاوس، حسن گڑھی، سلطان قلعہ اور میر ویس گڑھی علیحدہ کر کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں جبکہ نیو ڈیفینس آفیسر کالونی تھانہ شرقی کی حدود میں شامل کی گئی یے،

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

اسی طرح تھانہ متھرا سے گڑھی فاضل، گڑھی فاضل ٹو، گڑھی مندرہ خیل، تیرائی بالا، ڈاگ درمنگی، گڑھی فضل الحق، کانیزہ، بابو گڑھی، تیرائی پایاں، شگئی ہندکیاں، شگئی ہندکیاں ٹو، پٹوار بالا، پیر بالا اور پٹوار پایاں علحیدہ کر کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود سے لنڈی اخون احمد علیحدہ کر کے تھانہ سربند کی حدود میں جبکہ تھانہ فقیرآباد کی حدود سے قاضی کلے علیحدہ کر کے تھانہ خزانہ میں شامل کئے گئے ہیں،

اسی طرح تھانہ آغا میر جانی شاہ سے گجر آباد، سدہ بہار کالونی، جمیل چوک، شہید آباد نمبر 1، گڑھی لعل باچا تھانہ پھندو کی حدود میں جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے چغلپورہ علیحدہ کر کے تھانہ چمکنی کی حدود میں شامل کیا گیا یے،

اسی طرح تھانہ حیات آباد کے سیکٹر ایچ 1، ایچ 2، ایچ 3، ایچ 4 اور جی1، جی 2، جی 3، جی 4 جبکہ ای 1، ای 2، ای 3 اور ای 4 تھانہ تاتارا کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں اسی طرح تھانہ شرقی سے سول کوارٹرز، کینٹ ریلوے اسٹیشن، ستار شاہ باچا کو علیحدہ کر کے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں، اسی طرح تھانہ شرقی سے ڈینز پلازہ علیحدہ کر کے تھانہ غربی جبکہ تھانہ شرقی ہی سے ڈبگری گارڈن اور شعبہ بازار تھانہ شاہ قبول کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

اسی طرح تھانہ شرقی سے جناح پارک کو تھانہ شہید گلفت حسین جبکہ تھانہ شرقی ہی سے ہسپتال کالونی علیحدہ کر کے تھانہ خان رازق شہید کی حد مقرر کی گئی ہے، اسی طرح رورل ڈویژن کے تھانہ داودزئی سے بیلہ ممندان، زوڑ منڈی، ڈھیرے کلے، شیر کلے، ظریف کورونا تھانہ متھرا کی مقررہ حد میں جبکہ تھانہ پشتخرہ سے دانش آباد، آبدرہ پاوکہ کے علاقے علیحدہ کر کے تھانہ ٹاون کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں،

اسی طرح تھانہ چمکنی سے گلشن کالونی، فیصل کالونی، آفریدی گڑھی تھانہ گلبہار کی حدود میں جبکہ تھانہ تہکال اور ٹاون سے گل آباد تھانہ ناصر باغ کی حدود میں شامل کیا گیا ہے، تھانہ مچنی گیٹ سے قافلہ روڈ، ویڈینگ حال روڈ (گورا قبرستان کا پچھلا حصہ) نالہ تہکال پایاں علحیدہ کر کے تھانہ تہکال کی مقررہ حد میں شامل جبکہ تھانہ انقلاب سے بازید خیل، احمد خیل، کگہ ولہ، پنج کٹھہ اور شیخ محمدی کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح تھانہ متنی سے علاقہ گڑھی فیض اللہ، شمشتو کیمپ، گڑھی چندن اور ناک بند کے علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں

واضح رہے کہ نئے تھانوں کے قیام اور حد بندی کی وجہ سے شہریوں کو پولیس تک رسائی مزید آسان ہو گی اور پشاور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پہلے سے زیادہ موثر انداز سے نبرد آزما ہو سکے گی