نیب کو احتساب کے لیے مزید

نیب کو احتساب کے لیے مزید موثر بنایا جائے،آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: آئِ ایم ایف کی جانب سے ڈومور مطالبات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دیگر مطالبات کے بعد اب کی بار آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کو آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں، نیب کو احتساب کے لیے مزید موثر بنایا جائے۔
پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی ختم ہونی چاہئَے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں اور نیب کو احتساب کے لیے مزید موثر بنایا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کیلئے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے، انسداد کرپشن کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیارکی جائے، اس سلسلے میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی قانونی صلاحیت بہتر بنائی جائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات تک رسائی آسان بنائی جائے، سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کا سلسلہ رکنا چاہئے، سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشواروں کو پبلک بھی کیا جائے تاکہ سب کو پتہ چل سکے، اور اس بارے جانکار بھی ہو سکے۔
آئی ایم ایف نے ٹائم شیڈول سیٹ کرتے ہوئے کہا کہ فروری تک سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے، تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ، 4 صیہونی ہلاک، متعدد زٰخمی